چونکہ قرآن پاک کے معانی سمجھنا ہر ایک مسلمان کا حق ہے، اسی لئے ہمارے پروگرام میں عمر کی کوئی شرط نہیں ہے، نہ ہی کوئی خاص ڈگری يا اسناد كا ہونا ضروری ہے، نه ہی اس کا کوئی خرچہ ہے یا فیس، لیکن ہمیں امید ہے کہ پروگرام سے منسلک ہونے والے حضرات درج ذیل باتوں کا خاص خیال رکھیں گے:
1- سب سے پہلی بات يہ ہے كہ اپنی نیت پوری طرح اللہ کے لیے خالص کر لیں، دل میں یہ ہو کہ میں محض اللہ کی رضا کے لئے اس پروگرام میں حصہ لے رہا ہوں۔
2- اس عظيم علم کو پانے کے لیے سچی خواہش کا اظہار کرنا۔
3- اس بات کا دھیان رکھنا كہ مقررہ سبق اپنے وقت میں پڑھا جائے، اور اسی طرح امتحان میں بھی مقررہ وقت پر شرکت کی جائے۔
4- جب تک پروگرام کے تمام مراحل مکمل نہ ہو جائیں تب تک صبر وتحمل کا مظاہره کرنا، اور اپنے نفس پر غالب آکر مقررہ اسباق کی تكميل کے لیے ہمت مضبوط رکھنا۔
5- اپنے دوست اور عزیز واقارب کو اس خیر عظیم کے عمل میں حصہ لینے کی ترغیب دلانا۔
6- اپنے داخلے کو یقینی بنانے کے لیے دیے گئے فارم کو پر کرنا۔
ہم پیش کرتے ہیں:
1- الیکٹرانک صفحہ جس میں شامل ہوں گے روزمرہ کے سبق اور ان كے اوقات، ماہانہ اور مرحلہ وار امتحانات۔
2- ایک متعین وقت میں پڑھائی کا اہتمام جس میں تدریجی انداز میں پڑھائی ہو گی، جو کہ لوگوں کی اکثریت کے حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے رکھا جائے گا۔
3- پڑھائی کے دوران آپ کی خدمت میں “اِشراف” کا نظام حاضر ہوگا، جس کی ذمہ داری یہ ہوگی کہ پڑھنے يا یاد کرنے والے کو یاد دہانی کروانا، اس کے ساتھ ساتھ آپس میں اسباق کے حوالے سے سوال و جواب کے گروپس بھی ہوں گے۔
4- ایک مکمل اور خوشگوار پڑھائی کا ماحول جس کے افراد ایک دوسرے سے نیک صحبت کے ساتھ جڑے رہیں گے، اور جس میں 24 گھنٹے “علمی لجنہ” سے رابطہ ممکن ہوگا جو کہ کسی بھی قسم کے سوالات کے جواب دینے کے لئے لیے حاضر ہوں گے۔